پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر مشن بھیجنے کا مطالبہ
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل
ISLAMABAD:
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لیے ایک بار پھر مشن بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی ظلم و بربریت سے 100 دن میں 150 کشمیری شہید اور 15 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، وادی کی صورتحال پاکستان کےعوام اور حکومت کے لیے باعث تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لیے مشن بھیجا جائے اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کی بلا جواز نظر بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر پاکستان کے عوام کو بھی تشویش ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بگڑ رہی ہے جب کہ کشمیری رہنما آسیہ اندرانی بھی 2 ہفتوں سے قید میں ہیں۔