جیکولن فرنانڈس کی طبیعت شوٹنگ کے دوران خراب اسپتال داخل

ڈاکٹروں نے جیکولین فرنانڈس کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخار چڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑ کر فوری طورپراسپتال گئیں: فوٹو: فائل

سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور شو"جھلک دکھلا جا" میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس اچانک ایسی بیمار پڑگئیں کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔ اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخارچڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال گئیں۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اداکارہ کو گھر پرآرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جیکولن مشکل کردارکی خواہش مند


اداکارہ تیزبخارکے باعث "جھلک دکھلاجا" کے سیمی فائنل کا حصہ نہیں بن پائیں اوراس قسط کے پہلے حصے میں جج کے فرائض محض پروڈیوسر"کرن جوہر" اور ہدایتکارہ "فرح خان" نے ہی انجام دیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: میرے پاس محبت کے لیے ذرا بھی وقت نہیں

دوسری جانب پروڈیوسر"کرن جوہر" کو بھی اپنی نئی آنے والی فلم "اے دل ہے مشکل" کے سلسلے میں اچانک جانا پڑا جس کے بعد سیمی فائنل کی دوسرے حصے کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا جب کہ اب امید کی جارہی ہے کہ اداکارہ کی طبیعت بہترہوتے ہی شوٹنگ کا پھرسے آغازکردیا جائے گا۔
Load Next Story