جسمانی لحاظ سے کمزور بچے پڑھائی میں بھی کمزور

کمزور بچے سست ہوتے ہیں ،صحت مند بچے تیزی سے سیکھتے ہیں ،ماہرین

سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کا دوبارہ آغاز 2009 کی ’پیس دیل‘ کے بعد ہوا۔ فوٹو: رائٹرز

HYDERABAD:
جسمانی لحاظ سے صحت مند اور فٹ طالبعلم ہی زیادہ اچھے گریڈ لے کر پاس ہوتے ہیں ۔


امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر کمزور لڑکے لڑکیاں پڑھائی میں بھی کمزور ہوتے ہیں ۔ماہرین نے اس حوالے سے اسکولوں اور یونیورسٹی کے کئی ہزار طالبعلموں کے جائزے اور مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جن طالبعلموں کی جسمانی سرگرمیاں اچھی ،صحت مند ہیں انکی تعلمی ترقی کا گراف بہت عمدہ رہا ہے انکی نسبت ایسے طلباء جن کی جسمانی صحت بہتر نہیں ہوتی ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی سست ہوتی ہیں ۔اس حوالے سے ماہرین نے کئی ٹسٹ بھی کیے ہیں ۔جسمانی فٹنس کے سبب کس قدر بہتر تعلیمی نتائج سامنے آتے ہیں اس پر کئی طرح سے ریسرچ کی گئی ۔جس میں ان طالبعلموں کا کام بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ ان طالبعلموں پر سبقت رکھتے ہیں جن کی جسمانی طور پر فٹنس نہیں ہوتی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ریسرچ نے یہ بات کو بھی سچ ثابت کیا ہے کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے ۔
Load Next Story