افغان جج کا خاتون سے رشوت میں رقم اورشادی کا مطالبہ

ریکارڈنگ سامنے آنے پر جج نے الزامات سے انکار کردیا،شادی کی تجویز محض ایک مذاق تھا


APP December 14, 2012
ریکارڈنگ سامنے آنے پر جج نے الزامات سے انکار کردیا،شادی کی تجویز محض ایک مذاق تھا فوٹو: فائل

افغانستان کے ایک اعلیٰ جج نے طلاق کے مقدمے میں مدد مانگنے والی ایک عورت سے رقم اور شادی کا مطالبہ کر دیا۔

صوتی ریکارڈنگ میں جج ظہورالدین کو سنا جاسکتا ہے کہ وہ20 سالہ خاتون دیوا سے نہ صرف 2 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم بلکہ ان کا رشتہ بھی مانگ رہے ہیں۔ ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد جج نے ان الزامات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ شادی کی تجویز محض ایک مذاق تھا۔

1

دیوا نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والی یہ گفتگو خفیہ طور پر ریکارڈ کی جس میں ظہورالدین دیوا سے 1لاکھ20ہزار افغانی یا2 ہزار امریکی ڈالر نقد رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ان سے بار بار شادی کا مطالبہ دہراتے ہیں۔ دیوا کا کہنا ہے کہ جب وہ مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت پہنچیں تو ظہورالدین نے مقدمے میں مدد دینے کے لیے ان کے گھر آنے کی پیشکش کی اور گھر آنے کے بعد جج نے رقم کا مطالبہ کیا۔

دیوا کے مطابق 'جب بات رشوت دینے پر آئی تو میں نے اپنا ریکارڈر آن کر لیا اور ان کی آواز ریکارڈ کرنا شروع کر دی'۔ دیوا ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن سے منسلک صحافی ہیں اور انھوں نے ریکارڈنگ کا سامان اپنے لباس میں چھپا رکھا تھا۔

مقبول خبریں