شمالی کوریا کے چڑیا گھر کی چین اسموکرز مادہ چمپینزی

چمپینزی روزانہ ایک سگریٹ کا پیکٹ پیتی ہے اور خود اپنی سگریٹ لائٹر کی مدد سے جلاتی ہے، انتظامیہ چڑیا گھر

چمپینزی کی شہرت کی وجہ سے روزانہ چڑیا گھر میں لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

QUETTA:
شمالی کوریا کے دارالحکومت میں پیانگ یانگ میں حال ہی میں کھولے گئے چڑیا گھر میں سگریٹ پینے والی مادہ چمپینزی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یقیناً آپ نے ایسے لوگوں کو ضرور دیکھا ہوگا جو چین اسموکرز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں کیونکہ انہیں مسلسل سگریٹ پینے کی عادت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی جانور چین اسموکر بن جائے تو یقینی طور پر انتہائی حیرت کی بات ہے۔ ایسا ہی کچھ شمالی کوریا کے چڑیا گھر میں ہوا جہاں چین اسموکر 19سالہ مادہ چمپینزی 'دلائے' نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔




چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چمپینزی روزانہ ایک سگریٹ کا پیکٹ پی جاتی ہے صرف یہی نہیں بلکہ چمپینزی خود اپنی سگریٹ لائٹر کی مدد سے جلاتی ہے اور اگر لائٹر دستیاب نہ ہوتو وہاں سیر کے لیے آنے والے افراد میں سے کسی سے بھی سگریٹ لے کر اپنی سگریٹ جلالیتی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمپینزی اس کے علاوہ اور دیگر کمالات دکھانے کا ہنربھی جانتی ہے جس میں اس کا رقص اور دیگر کمالات شامل ہیں جب کہ چمپینزی کی شہرت کی وجہ سے روزانہ چڑیا گھر میں آ نے والے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

دوسری جانب چڑیا گھر میں سیر کے لیے آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ چمپنزی کے سگریٹ پینے کے عمل سے بچوں پر برا اثر پڑسکتا ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمپیزی سگریٹ کا دھواں اندر نہیں لیتی بس کش لگا کر دھواں باہر نکال دیتی ہے۔
Load Next Story