فوج کی مدد سے ووٹر فہرستوں کی تصدیق اچھا فیصلہ ہے شاہی سید
ووٹر فہرستیں انتہائی حساس معاملہ ہے، پارلیمانی نمائندگی ہمارے لیے بقاکا سوال ہے
ووٹر فہرستیں انتہائی حساس معاملہ ہے، پارلیمانی نمائندگی ہمارے لیے بقاکا سوال ہے۔ فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی مدد سے ووٹرفہرستوں کی تصدیق کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ووٹر فہرستیں انتہائی حساس معاملہ ہے پارلیمانی نمائندگی ہمارے لیے بقاکا سوال ہے، جس انداز میں کراچی سے لاکھوں ووٹ ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کیے گئے وہ انتہائی شرم ناک اور افسوس ناک ہے، سازشی عناصر خوابوں کی دنیا سے باہر آئیں وقت بدل چکا ہے عدلیہ آزاد ہے اور ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے، اپنے بیان میںشاہی سید نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن سے پوری قوم اور خاص طور پرکراچی کے شہریوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
شفاف انتخابات کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات کیا جائے انھوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی کے شہدا کا مقدس لہو رائیگاں نہیں گیا ہم جیو اور جینے دو کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ٹیلی فون کالز کے ذریعے بھتہ طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھتہ مافیا کے نشانے پر ہیں اور انتہائی مقدس پیشے سے وابستہ افراد بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔