شہر میں برساتی پانی کے نکاس کا فوری انتظام کیا جائے اراکین اسمبلی ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز
حق پرست اراکین اسمبلی اور ٹائونز ایڈمنسٹریٹرز کا بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ
حق پرست اراکین اسمبلی اور ٹائونز ایڈمنسٹریٹرز کا بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ فوٹو: ایکسپریس
لاہور:
ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کیلیے افسران و عملہ تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے برسات کے بعد ٹاؤن میں جاری پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود برساتی پانی کی نکاسی کو جلد از جلدممکن بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو نے جمعرات کی صبح موسم سرما کی پہلی بارش کے فوری بعد ملیر ٹائون کے مختلف علاقو ں کالا بورڈ،ملیر پندرہ،ملیر کورٹ،مین نیشنل ہائی وے،لیاقت مارکیٹ، سعودآباد اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور برساتی پانی کی نکاسی کا کام اپنی نگرانی کرایا۔
اس موقع پر انھوں نے ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، رکن سندھ اسمبلی حنیف شیخ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاؤن ظفر مجاہدکے ہمراہ بلدیہ ٹائون میں بارشوں کے فوری بعد نالوںکی صفائی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے ہدایت جاری کی کہ بارشوں کے دوران عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے،شاہ فیصل ٹائون میں بارش کے بعد افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ٹائون آفس سمیت تمام یونین کونسل آفس کو دوران برسات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے فعال کردیا گیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے شاہ فیصل ٹائون انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹائون شفیق الرحمن نے بارش کے بعد اور متوقع بارش کے پیش نظر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام عملے کی ذمے داریوں کومتعین کرکے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانی کی نکاسی کا معائنہ کے دوران کیا،حق پرست رہنما عبدالمعید صدیقی نے ٹائون ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی آفاق سعید کے ہمراہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو منہدم کرنے کی ہدایت کیں۔
تفصیلات کے مطابق حق پرست رہنما عبدالمعید صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹائون آفاق سعید نے نیوکراچی ٹائون کے افسران و کارکنان کے ہمراہ ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے کارکردگی کا معائنہ کیا، انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کو کسی بھی صورت میں عوام کے لئے زحمت کا باعث نہ بننے دیا جائے اور کسی بھی شکایت پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے اسے دور کیا جائے،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے ایڈمنسٹریٹر نارتھ ناظم آباد ٹائون سید عامر وقار کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد سیکٹر 15-B میں اپنے فنڈز سے تعمیر کیے جانے والے کرکٹ اسٹیڈیم کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فلاح بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس منصوبوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
انھوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے گزشتہ سالوں کے درمیان جو تعمیراتی کام کروائے اس نے ایک تاریخی مثال قائم کردی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نارتھ ناظم آباد ٹائون سید عامر وقار نے کہا کہ کھیل اور ورزش صحت مند رہنے کا ذریعہ ہے عوام کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔