افغان طالبان نے 20 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

طالبان نے تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا

طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
افغان صوبے غور میں طالبان نے 20 شہریوں کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غور کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا جن میں سے 20 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے

دوسری جانب افغانستان کے صوبے غور کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک باغی گروپ ان افراد کے اغوا میں ملوث ہے، اس گروپ نے گزشتہ برس افغانستان میں داعش سے اپنا تعلق جوڑ لیا تھا۔
Load Next Story