عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹریلر نے تاریخ رقم کردی
فلم کے ٹریلر کویو ٹیوب پر24 گھنٹے میں 90 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔
فلم کے ٹریلر کویو ٹیوب پر24 گھنٹے میں 90 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' کا ٹریلر 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فلم کا ٹریلربن گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور فلم کا ٹریلیربھی کچھ دن قبل ریلیز کیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر تاریخ رقم کردی ہے۔ فلم کے ٹریلر کویو ٹیوب پر24 گھنٹے میں 90 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا ہے جس کے بعد سب سے زیادہ دیکھے جانے والا بالی ووڈ کاٹریلر بن گیا ہے۔
فلم کے ٹریلیر کو عامر خان کے فیس بک آفیشل پیج پر36 لاکھ اورفلم کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل پیج سے 37 لاکھ افراد نے دیکھا جس کے بعد ٹریلر کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جب کہ اب تک یوٹیوب پر 2 کروڑ40 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ''دنگل''رواں برس 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔