ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے ایف بی آئی کی تفتیش

امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ سے ان کے سابق شوہر بریڈپٹ سے متعلق 4 گھنٹے تک تفتیش کی۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ سے ان کے سابق شوہر بریڈپٹ سے متعلق 4 گھنٹے تک تفتیش کی۔ فوٹو؛ فائل

ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی سے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے ان کے سابق شوہر بریڈپٹ سے متعلق 4 گھنٹے تک تفتیش کی۔

ہالی ووڈ کی مشہورجوڑی انجلینا جولی اور بریڈپٹ میں علیحدگی ہوچکی ہے اور اداکارہ نے باقاعدہ طور پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے جب کہ انجلینا نے بریڈپٹ پر اپنے نجی جہاز میں بچوں کو ہراساں اور تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا لیکن اب تحقیقاتی ایجنسی نے انجلینا کوتفتیش میں شامل کرلیا ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے اداکارہ انجلینا جولی سے بریڈ پٹ کے دوران پرواز نجی جہاز میں 15 سالہ بیٹے میڈوکس کوتشددکا نشانہ بنانے اور مغلظات بکنے سے متعلق 4 گھنٹے تک تفتیش کی جس میں ان سے بچوں پر تشدد کے علاوہ شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے سوال کیے گئے جب کہ تحقیقاتی ایجنسی مزید چند دنوں تک تفتیش کا ارادہ رکھتی ہے جس کےبعد کیس کوباقاعدہ طور پر پراسٹیکیوٹرکے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکاربریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے اور دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی۔
Load Next Story