فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے اجے دیوگن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش روکنے کے لیے انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش روکنے کے لیے انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے،فوٹو:تشہیری پوسٹر

معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' نے تمام تر مشکلات کے باوجود اجے دیوگن کی فلم ''شیوے'' کو باکس آفس پر مات دے دی۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپورکی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں پاکستانی اداکار فواد خان کے باعث انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش روکنے اور سنیما مالکان کی جانب سے نمائش پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن انتہا پسندوں اور فلم پروڈیوسر کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعدبھی فلم کی نمائش روکنے کی کوشش کی گئی تاہم سب کوششوں کے باوجود فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔




بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل''نے تمام تر مشکلاے کے باوجود اجے دیوگن کی فلم ''شیوے''کو باکس آفس پر مات دے دی ہے اور فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہی بھارت میں 13 کروڑ30 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ اجے دیوگن کی فلم ''شیوے'' نے 10 کروڑ24 لاکھ کی کمائی کی ہے جس کے بعددونوں فلموں میں باکس آفس پر سخت مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکاشرما جب کہ فلم ''شیوے ''میں اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story