تیر سے بلے اور شیر کا شکار کریں گے مراد علی شاہ

پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات جیت کر چاروں صوبوں پر حکمرانی کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

اگر بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات نہ مانے گئے تو جمہوری طریقے سے احتجاجا کریں گے، مراد علی شاہ: فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تیر اپنا کمال دکھائے گا اور عوامی طاقت کے ذریعے تیر سے شیر اوربلے کا شکارکریں گے۔


ڈہرکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 30 اکتوبر کر ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منانی تھی لیکن سانحہ کوئٹہ کے باعث 30 اکتوبر کو تقریب ملتوی کر دی گئی تھی۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زداری موجودہ صورتحال میں عوام کومتحرک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تیر پورے ملک میں کمال دکھائے گا اور عوام کی مدد سے تیر سے شیر اور بلے کا شکار کریں گے، شیر جنگل میں چلا جائے اور بلا فیلڈ میں کھیلے، پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں چاروں صوبوں پر حکمرانی کرے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چئیرمین پیپلزپارٹی نے 4 مطالبات پیش کئے ہیں اگر حکومت نے مطالبات کو نظر انداز کیا تو اپنے مطالبات کےلئے جمہوری طریقہ کار کے مطابق احتجاج کریں گے، جمہوری طریقہ کار سے ہی حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے اور پارٹی پالیسی کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے لانگ مارچ بھی جمہوریت کا حصہ ہے اور اگر کسی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں، امید ہے کہ احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی ۔
Load Next Story