راولپنڈی بس نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کچل دیے 2بچیاں جاں بحق میجر سمیت 3زخمی

پیرودہائی میںایک خاندان کے 4بچے والدین کے ہمراہ بس کا انتظارکررہے تھے کہ ڈرائیورنے بس ریورس کرتے ہوئے ان پرچڑھادی.

منیبہ اورکائنات موقع پرجاں بحق،میجرطارق کی ٹانگ ٹوٹ گئی،ڈرائیورفرار،بدقسمت خاندان مریض کی عیادت کیلیے پشاورسے آیاتھا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی میںڈرائیور نے بس کو ریورس کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے5افراد سمیت میجرکوکچل دیا۔

2بچیاں جاںبحق ہوگئیں،والد ین سمیت ایک بچی شدیدزخمی جبکہ میجر طارق کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اتوار کو راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میںڈرائیورنے بس کوریورس کرتے ہوئے پشاور کے ایک خاندان اورایک میجرکوکچل ڈالا،8 سالہ منیبہ اور12سالہ کائنات جاں بحق ہو گئیں۔




جبکہ ماںباپ اورایک بچی شدید زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کردیاگیا ۔بدقسمت خاندان پشاورسے ایک مریض کی عیادت کیلیے راولپنڈی آیاتھااورگاڑی کاانتظار کررہا تھا۔ حادثے میںمیجرطا رق کی ٹانگ ٹوٹ گئی جنھیںعلاج کیلیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیاگیا ہے۔بس ڈرائیوار موقع سے فرار ہو گیا۔
Load Next Story