امر یکی ڈرون حملوں سے زیادہ کر پشن خطر ناک ہے ڈاکٹر قدیر

پیپلزپارٹی اور انکے اتحادی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،فوری طورپر اقتدار چھوڑ دیں.


INP December 17, 2012
انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جا ئیگا، دانش بلوچ اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن ملک پر امر یکی ڈرون حملوں سے زیادہ خطر ناک ہے۔

ملک میں شفاف احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے مگر موجودہ حکو مت خود کو بچانے کے لیے احتساب نہیں کر رہی ، کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جا ئے گا ۔ تحریک کے رہنما دانش بلوچ اور دیگرافراد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرقدیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ان کے اتحادی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وہ ملک وقوم پر رحم کر یں اور فوری طور پراقتدار چھوڑ دیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی تباہی ،کر پشن ، لوٹ مار ، مہنگائی ، بے روز گاری اور غیر ملکی قر ضوں میں جتنا اضافہ آج ہواہے ماضی کے60سالوں میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

05

انھوں نے کہا کہ حکمران مفاہمت کے نام پر' اقتدار بچائو اور مال بنائو' کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کا کوئی شو ق نہیں ، ہم چاہتے ہیںکہ ملک کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملیں ، ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہو اورغیر ملکی مداخلت کا خاتمہ کیا جا ئے، اس کے لیے ہم محب وطن لوگوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہے ہیںاور انشاء اللہ ہمیں کا میابی ملے گی۔