راولپنڈی، پلازہ کے گودام میں آتشزدگی، دھواں بھرنے سے ایک محنت کش جاں بحق

ریسکیو کے مطابق محنت کش گودام کے اندر سویا ہوا تھا


ویب ڈیسک May 18, 2026

راولپنڈی:

گنج منڈی میں واقع کاروان پلازہ کے سٹیشنری گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گودام کے اندر سویا ہوا 28 سالہ محنت کش سفیع اللہ شدید دھوئیں کی لپیٹ میں آکر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران نوجوان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔