پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کردیا ہےشہبازشریف
اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل تھااورعوام اس سے لاتعلق رہے،وزیراعلیٰ پنجاب
ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کاکڑا احتساب کرنا ہوگا،شہبازشریف فوٹو؛ فائل
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کاکڑا احتساب کرنا ہوگا جب کہ پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مزار اقبالؒ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بحیثیت قوم بہت وقت ضائع کیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس پر رونے دھونے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جائے، آج ہمیں اس عظیم شاعرعلامہ اقبالؒ سے عہدکرناہے کہ ان کے ابدی پیغام پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان کی منزل کا حصول یقینی بنائیں گے ، علامہ اقبالؒ کی شاعری اورافکار پر عمل پیراہوکرہی ہماری زندگیوں میں انقلاب آئے گااور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اوران چیلنجز سے مقابلے کے لئے اتحاد، اتفاق، یکجہتی اوریگانگت پرچلتے ہوئے پوری قوم کو یکجان دو قالب ہونا ہے، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن ، بھائی چارے ،اتحاد اوراتفاق کا پیغام دیاہے اوراگر ہم اس راستے پر چلیں گے تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے جو پیغام دیا اسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کو ختم کرنا ہوگااوراس کے ساتھ وسائل پر چھیناجھپٹی کا خاتمہ ضروری ہے ،اسی طر ح غریب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے اورقومی وسائل پر بے دردی سے ڈاکہ ڈالا گیا،ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کاکڑا احتساب کرنا ہوگااوراس شفاف احتساب سے قوم کی منزل آسان ہوگی اور آئندہ کا راستہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انتہائی باصلاحیت اورقوی ہے اور ہمارے پاس بہترین اذہان،باصلاحیت افراد ،بہادر اور جری افواج موجود ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں ایک انقلاب برپا کردیاہے اورسی پیک کے تحت توانائی اورمنصوبے انتہائی تیزرفتاری سے مکمل ہورہے ہیں، سی پیک ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ وزیراعلیٰ نے 2 نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کادھڑن تختہ کردیا ہے اورعوام نے 2نومبر کو احتجاج کی کال دینے والے لوگوں کو یکسر مسترد کیا ہے، پاکستان اب آگے بڑھے گا اوراپنی منزل حاصل کرے گا جب کہ ایک اور سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل تھااورعوام اس سے لاتعلق رہے۔