جامعہ کراچیطلبا کی آرکیٹیکچر تخلیقات نمائش کے لیے پیش

طوبیٰ کا نابینائوں کیلیے اسپورٹس کمپلیکس،زیدی نے ڈرگ اسٹیشن کا نیا ڈیزائن تیارکرلیا.

طوبیٰ کا نابینائوں کیلیے اسپورٹس کمپلیکس،زیدی نے ڈرگ اسٹیشن کا نیا ڈیزائن تیارکرلیا. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی شعبہ ویژول اسٹیڈیز آرکیٹیکچر کے طلبا نے تخلیقات کی نمائش میں شہر میں معاشرتی ،نفسیاتی اور نابینا افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تخلیقات پیش کی ہیں۔

شعبے کی سربراہ دریہ قاضی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے طلبا آرکیٹیکچر کے میدان میں بھی پاکستانی عوام کے مختلف مسائل کا حل پیش کررہے ہیں جس سے پبلک اور نجی سیکٹر بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں طوبیٰ علی انصاری نے نابینا افراد کے لیے اسپورٹس کمپلیکس خاص طور پر ڈیزائن کیا ہے جس میں نابینا افراد اسپورٹس میں بغیر کسی کی مددکے اپنی مہارت حاصل کرسکتے ہیں،طالبعلم زیدی نے کینٹ اسٹیشن کراچی میں مسافروں کے رش کو کم کرنے کے لیے ڈرگ روڈ اسٹیشن کا نیا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ مسافر سہولیات کے ساتھ سفر کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔




سید سلمان رضوی نے ایک تبدیل ہونے والا آرکیٹیکچر کا نمونہ پیش کیا ہے جس میں دن کے وقت کھیل اور رات کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی گنجائش ہے ایک طالبعلم نے معاشرتی سطح پر مختلف طبقوں میں ہم آہنگی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایجوکیشن سٹی اسکیم کے سلسلے میں سوشل انٹر ایکٹویٹی یونیورسٹی کیمپس کا ڈیزائن تیارکیا ہے بچوں کے لرننگ اسپیس کے نام سے اُن کی ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کنول فاطمہ نے مانٹیسوری اسکول کا جبکہ اریشہ نواز نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکا اپ گریڈیشن ڈیزائن بھی پیش کیا۔
Load Next Story