آرٹس کونسل کے الیکشنشہر قائد پینل کے امیدواروں کا اعلان

5سال سے ایک ہی گروپ برسر اقتدار ہے،رضوان صدیقی،خالد آرائیں کی پریس کانفرنس.


Cultural Reporter December 18, 2012
آرٹس کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں رضوان صدیقی شہرقائدپینل کے امیدواروں کا اعلان کر رہے ہیں، نجم الدین شیخ، اظفر رضوی، خالدآرائیں ودیگر موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

آرٹس کونسل کے انتخابات 2012 کیلیے شہر قائد پینل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا، شہر قائد پینل کی ممتاز شخصیت رضوان صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5سال سے آرٹس کونسل میں ایک مخصوص گروپ برسر اقتدار ہے جس نے جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کرلی ہے۔

انھوں نے تین سال تک تو بہت اچھے کام کیے لیکن گذشتہ سال انھوں نے جلد بازی میں جنرل باڈی اجلاس میں جو آئینی ترامیم کیں وہ کسی طرح بھی مناسب نہیں، تین سال تک عالمی اردو کانفرنس، میوزک کانفرنس کامیابی سے ہوتی رہیں لیکن دوسال سے ان پروگراموں کی اہمیت ختم ہوچکی ہے، عالمی اردو کانفرنس میں کوئی بھی قابل ذکر نامور ادیب شریک نہ ہوسکا جبکہ میوزک فیسٹیول میں بھی صرف مقامی فنکاروں کو موقع دیا گیا کوئی نامور فنکار شریک نہیں ہوا، ہم تین سال سے شہر قائد پینل کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں بار بار مطالبہ کے باوجود ہمیں1900نئے بنائے گئے ممبران کی تفصیلات نہیں دی گئیں،گذشتہ سال ایک بار پھر180ممبر بنائے گئے ان کے مکمل پتے، فون نمبر بھی نہیں دیے گئے،15برس قبل آرٹس کونسل میں کوچہ ثقافت ہوتا تھا جس میں صوبے کی ثقافت کے فروغ کے ساتھ نوجوان،بچوں کے غیر نصابی سرگرمیوں کو پرموٹ کیا جاتا تھا۔

10

آم، طعام، کلام کو ختم کردیا گیا، شام افسانہ نئے لکھنے والوں کیلیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا جس میں سو سے زائد افسانہ نگاروں کو حصہ لینے کا موقع ملا، موسیقی کا پروگرام بیٹھک کلاسیکی موسیقی سننے والوں کے لیے ایک بہترین پروگرام تھا،ہر ماہ دھنک مشاعرہ ہوا کرتا تھا وہ بھی ختم کردیا گیا،آرٹس کونسل کے پاس پانچ کروڑ روپے کا کوئی حساب نہیں۔

دوسال سے اس کا آڈٹ نہیں کرایا گیا، بہت جلد ہم اپنے منشور کا اعلان کریں گے، اس موقع شہر قائد پینل کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت نجم الدین شیخ(صدر) سید اظفر رضوی،(نائب صدر) خالد آرائیں (جنرل سکریٹری) اے حمید بھٹو (جوائنٹ سکریٹری) محمد ایوب (خازن) کے امیدوار ہونگے،گورننگ باڈی کے امیدواروں میِں پروفیسر عزیز احمد، منظر ایوبی، خالد ظفر، ندیم شیخ (ایڈووکیٹ) شکیل صدیقی، محمد بشیر خان سدوزئی، طارق علی آغا، محمد علی عباسی(علی طوفانی) ڈاکٹر کمال الدین جمرو، پروفیسر عذیر احمد مہدی، الطاف حسین سومرو، حلیم شرر شامل ہیں، جنرل سکریٹری کے امیدوار خالد آرائیں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں،ہم ادارے کی ساکھ مضبوط بنانا چاہتے ہیں، صحیح معنوں میں اسے کراچی کا سب سے بڑا ثقافتی مرکز بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مقبول خبریں