کراچی:
کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مجید کالونی کے علاقے کالا پانی کے قریب پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران دو افراد کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت بابر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔