کراچی فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد ہلاک15 زخمی
اورنگی ٹا ؤن ،لانڈ ھی فیوچر کالونی، شیر شاہ ،پاک کالونی، ملیر،نارتھ کراچی ٹارگٹ رہے
اورنگی ٹا ؤن ،لانڈ ھی فیوچر کالونی، شیر شاہ ،پاک کالونی، ملیر،نارتھ کراچی ٹارگٹ رہے فوٹو: فائل
PARIS:
شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ خاتون سمیت15 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک کالونی کے علاقے جہان آباد سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹا ئون ،لانڈھی فیوچر کالونی، شیرشاہ ،پاک کالونی اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔اورنگی ٹائون نمبر5 سیکٹر12-Lمیں شارع اورنگی پر واقع نجی موبائل فون فرنچائز شاپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان22 سالہ رضا مزمل ولد شہزاد مزمل کو ہلاک اور فرحان ولد فیصل کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے،ملزمان کی فائرنگ سے بس اسٹاپ پر کھڑے2 راہ گیر جاوید ولد مجیب اور حسیب ولد حبیب بھی زخمی ہوگئے، مقتول اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او اورنگی ٹائون ذوالقرنین نے' ایکسپریس'کوبتایا کہ مقتول رضا مزمل اور زخمی فرحان ولد فیصل پاکستان بازار کے علاقے میں واقع الحبیب ٹرسٹ کے کوارٹرز کے رہائشی ہیں اور نجی چائے کمپنی میں ملازم ہیں ، واقعہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ وارداتوں کا تسلسل معلوم ہوتا ہے، مقتول رضا مزمل کی نماز جنازہ پاکستان بازار کے علاقے محمدی امام بارگاہ میں ادا کی گئی اورسپر ہائی وے پر واقع وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ لانڈھی فیوچر کالونی میں2 موٹر سائیکل سوار وںنے گھر میں قائم مطب پر فائرنگ کرکے45 سالہ جاوید عرف حکیم ولد انور بیگ کو قتل کردیا۔
لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی،مقتول کو3 گولیاں لگیں ۔ایس ایچ او شرافی گوٹھ اخلاق احمد نے''ایکسپریس''کو بتایا کہ مقتول پرنائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی، مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔شیر شاہ کے علاقے میں واقع لنڈ ا بازار میں نامعلوم مسلح ملزمان 45 سالہ آغا رشید ولد اول شہباز کو قتل کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ شیر شاہ محمد نواز نے''ایکسپریس'' کوبتایا کہ مقتول میٹروول سائٹ کا رہائشی اور لنڈ ا بازار میں پرانے کپڑے فروخت کرتاتھا۔ پاک کالونی کے علاقے جہان آباد مکہ کانٹا کے قریب سڑک کنارے سے20 سالہ نوجوان کیتشدد زدہ لاش ملی ہے ،لاش ایدھی مردہ خانے سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد5 گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔ ملیر15بس اسٹاپ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے افضل ولد صدیق نامی شخص زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ملیر15 ریلوے پھاٹک خیبر ہوٹل کے قریب کریم پٹھان اور بیشر خان نامی2 افرادکے درمیان کئی دنوں سے زمین کا تنازع ہے اور اسی تنازع پرکریم نامی شخص نے ہوٹل پر فائرنگ کی ملزم کریم فرار ہو گیا ۔
نارتھ کراچی سیکٹر8 میں ابو بکر صدیق مسجد کے قریب45 سالہ یاسین ولد مسع الدین کو مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔لیاری چاکی واڑہ کے قریب فائرنگ سے45 سالہ ریاض حسین ولد علی حسین زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ کلاکوٹ پولیس کے مطابق زخمی ریاض حسین اسکول ٹیچر ہے اورموٹر سائیکل پر اسکول جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، پولیس کے مطابق واقعہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ قتل و غارت کا تسلسل معلوم ہوتاہے۔ پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب منی بس میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ خاتون گل سحر زوجہ لیاقت کو زخمی کردیا جنھیں فوری طورعباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
نصرت بھٹو کالونی سیکٹرA 1/4 میں W-22 منی بس کے اسٹاپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے 20 سالہ نور اللہ ولد شیر محمد زخمی ہو گیا۔کھوکھرا پار کے علاقے مدینہ کالونی ڈگری کالج کے قریب دکان پر کھڑی ہوئی 55 سالہ زرینہ پراسرار طور پر گولی سینے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں قریب ہی واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ مدینہ کالونی کی رہائشی ہے اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اسے لگی ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
لانڈھی کے علاقے شرافی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شارع فیصل تھانے کا سپاہی محمود احمد زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی معین آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے2 افراد 30 سالہ وقار اور 20 سالہ ذاکر زخمی ہوگیا ، عزیز آباد کے علاقے صدیق آباد میں ایزی لوڈ کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے32 سالہ جبران شدید زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے 2 بھائی ارسلان اور اسامہ بھی زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ٹارگٹ جبران تھا جسے4 گولیاں لگی ہیں جبکہ دونوں بھائی فائرنگ کی زد میں آگئے ، گلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ سکندر گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ ملک تنویر عرف باچا ہلاک جبکہ28 سالہ مجاہد شاہ عرف طورا زخمی ہوگیا ہلاک و زخمی کو جناح اسپتال لایا گیا ، مقتول کے جسم پر 6 سے زائد گولیاں لگی تھیں اور وہ گھر کے باہر بیٹھا تھا ، پولیس واقعہ کو زاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔