کراچی الآصف اسکوائر پر فائرنگ 2 رینجرز اہلکار جاں بحق

اورنگی ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک December 10, 2012
اورنگی ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

الآٓصف اسکوائر پر فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار جاں بحق اور اورنگی ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے 2 دستی بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نامعلوم افراد نے الآصف اسکوائر پر واقع چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 رینجرز کے اہلکار چل بسے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم خیال ہے کہ دھماکے خوف وہراس پھیلانے کے لئے کئے گئے۔