دبئی میں نوازشریف کی ارباب غلام رحیم سے ملاقات

ارباب غلام رحیم نے نوازشریف کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو وطن واپسی پرلاہورایئرپورٹ پراترنے کی دعوت دی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے مسلم لیگ ہم خیال کے صدرارباب غلام رحیم سے ملاقات کی۔


ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں نگراں حکومت کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرنوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو وطن واپسی پرلاہورایئرپورٹ پراترنے کی دعوت دی۔

ارباب غلام رحیم نے نوازشریف کی دعوت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پرہی اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story