مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے صدر ممنون
پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صدر ممنون
پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صدر ممنون۔ فوٹو؛ فائل
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بھارتی افواج سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہےجس کاعالمی برادری نوٹس لے۔
صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے جس سے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے افتتاح سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے تاہم مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کر نے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔