گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی
دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام
دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل
سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ اور باروی مواد برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس میں 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جن کے قبضے سے پمفلٹ، ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد اور سیفٹی فیوز بھی برآمد کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ میں مزار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور ان کے اس منصوبے کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا گیا، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔