کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی، پولیس

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی، پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں كارروائیاں كرتے ہوئے 6 ملزمان كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیكل برآمد كر لی۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جوہر آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان ندیم عرف كالا اور جنید عرف راجو كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے ایك پستول اور عزیز بھٹی تھانے كی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیكل برآمد كر لی۔ پولیس كے مطابق گرفتار ملزم ندیم اس سے قبل اینٹی وائلنٹ كرائم سیل كے ہاتھوں مقابلے كے مقدمے میں گرفتار كیا جا چكا ہے۔

سعید آباد پولیس نے كارروائی كرتے ہوئے 3 ملزمان كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول بمعہ16 راؤنڈ اور ایك چھینی گئی موٹر سائیكل برآمد كر لی۔ مدینہ كالونی پولیس نے بھی كارروائی كرتے ہوئے ایك منشیات فروش كو گرفتار كركے اس كے قبضے سے180 گرام چرس برآمد كر لی۔
Load Next Story