جامعہ کراچی جعلی مارک شیٹس پر داخلہ لینے والے 24 طلبا کے داخلے منسوخ

طلبا نے فارم ڈی(فارمیسی) کے ایوننگ اورمارننگ پروگرام میں داخلے کیلیے انٹر کی جعلی مارک شیٹس جمع کرائی تھیں۔

طلبا نے فارم ڈی(فارمیسی) کے ایوننگ اورمارننگ پروگرام میں داخلے کیلیے انٹر کی جعلی مارک شیٹس جمع کرائی تھیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے انٹرکی جعلی مارک شیٹس کی بنیاد پرآئندہ تعلیمی سال 2013کے لیے فارم ڈی(فارمیسی) کے ایوننگ اورمارننگ پروگرام میں داخلہ لینے والے 24طلبا وطالبات کے داخلے منسوخ کردیے ہیں۔

ان طلبا نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے فارم ڈی میں ایک ہفتے قبل جعلی مارک شیٹس پرداخلے حاصل کیے تھے جس کے لیے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جعلی مارک شیٹس داخلہ فارم کے ساتھ جمع کرائی تھیں، جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر خالد عراقی نے بتایاکہ جعلی مارک شیٹس کے حامل بیشترطلبہ کی میٹرک کی مارک شیٹس پرگریڈ سی اور بی درج تھا جبکہ انٹرکی جمع کرائی گئی مارک شیٹس اے گریڈ کی حامل تھی جس کے بعد داخلہ کمیٹی کی جانب سے ان مارک شیٹس کی تصدیق کرائی گئی تو24مارک شیٹس کاانٹربورڈ میں ریکارڈہی موجود نہیں جس کی بنیاد پران طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں.




ڈاکٹرخالد عراقی کاکہناتھاکہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل جعلی داخلے کے حامل طلبا کے داخلے منسوخ کیے جانے کے سبب یونیورسٹی کی نشستیں ضائع ہونے سے بچ گئیں اوراب ان24نشستوں پرمیرٹ پرپورااترنے والے دیگراہل طلبہ کوداخلے دیے جائیں گے۔
Load Next Story