کینٹ اسٹیشن بہاولپور سے اسمگل کیے جانیوالے 4 ہرن برآمد
وائلڈ لائف کے عملے کی جلد بازی کے باعث اسمگلنگ میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا
وائلڈلائف کا عملہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین خیبرمیل پرچھاپے کے دوران برآمد ہونے والے ہرن کے جوڑوں کو ٹوکروں سے نکال رہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس
وائلڈ لائف کے عملے نے کینٹ اسٹیشن پر چھاپہ مار کر بہاولپور سے اسمگل کیے جانے والے4ہرن برآمد کرلیے، وائلڈ لائف کی جلد بازی کے باعث ہرن اسمگل کرنے والا گروہ کا کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا، تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف سندھ کے عملے نے کینٹ اسٹیشن پر چھاپہ مار کر بذریعہ خیبر میل بہاولپور سے اسمگلنگ کر کے لائے جانے والے ہرن کے2جوڑوں کو برآمد کرلیا۔
وائلڈ لائف کے مطابق برآمد کیے جانے والے ہرن کے جوڑے چولستان تھر نسل کے ہیں اور ایک ہرن کی قیمت70 سے 75ہزار روپے ہے جبکہ ملزمان نے ہرن کو مختلف ٹوکروں میں رکھ کر بوریوں کی مدد سے اوپر سے بند کر دیا تھا، طویل سفر کے باعث2 ہرنون کے پائوں زخمی ہوگئے۔
وائلڈ لائف کے مطابق ہرن پرمٹ کے بغیر کوئی بھی شخص پال نہیں سکتا جبکہ بہاولپور سے ہرن بک کرائے جانے والے شخص کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، برآمد کیے جانے والے ہرنوں کو نیشنل پارک کے حوالے کیا جائے گا، کینٹ اسٹیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کے عملے نے جلدی بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ہرنوں کے ٹوکروں کو وصول کرنے والا شخص گرفتاری سے بچ گیا۔