اشیائے صرف مہنگی بیچنے والے 36 دکانداروں پر جرمانے

ڈپٹی کمشنرکے مختلف بازاروں میں چھاپے، حکومتی نرخوں پر عمل درآمد کی ہدایت


Numainda Express July 26, 2012
ڈپٹی کمشنرکے مختلف بازاروں میں چھاپے، حکومتی نرخوں پر عمل درآمد کی ہدایت۔ فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہنواز بابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اعجاز الحسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عابد سلیم قریشی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی امتیاز منگی ، اے سی لطیف آباد راشد محمود صدیقی،

اے سی قاسم آباد نذیر ابڑو اور اے سی تعلقہ حیدرآباد (دیہی) اقبال تنیو نے گزشتہ روز ضلع کے مختلف بازاروں کے اچانک دورے کیے، اس دوران اشیائے خور ونوش مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے مزید 36 دکانداروں سے 23700 روپے جرمانہ وصول کیا۔

اس موقع پر ڈی سی نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔