انٹر بورڈ جعلی مارکس شیٹ کے حامل 5 طلبا کے داخلے منسوخ
4 لڑکیوں اور ایک لڑکے کا داخلہ منسوخ کرنیکا نوٹیفکیشن جاری، رواں سال منسوخ کیے گئے داخلوں کی تعداد 110 ہوگئی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جعلی مارکس شیٹ کی بنیاد پر انٹر میں داخلہ لینے والے 5 طلبا کے داخلے منسوخ کردیے ہیں، رواں سال منسوخ کیے گئے داخلوں کی کل تعداد 110ہوگئی ہے ،ان پانچ طلبا کا تعلق پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہیومینیٹیز کی فیکلٹیز سے ہے، ان طلبا نے اپنے انٹر کے داخلوں میں بورڈ کی انرولمنٹ اور امتحانی فارم کے ساتھ میٹرک کی جعلی مارکس شیٹ منسلک کی تھیں جس کی تصدیق کے بعد انھیں جعلی قراردیتے ہوئے داخلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ان امیدواروں میں مختلف فیکلٹیز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے جعلی مارکس شیٹ پر منسوخ کیے گئے داخلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، 5 طلبا کے جعلی مارکس شیٹ پر داخلوں کی منسوخی کے بعد بورڈ کی جانب سے اس سال انٹرکے منسوخ کیے گئے داخلوں کی تعداد تقریباً 110ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ النورگرلز کالج کی پری انجینئرنگ کی طالبہ رول نمبر514260 خانسہ اسماعیل بنت محمد اسماعیل، گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کی ہیومینٹیزکی طالبہ رول نمبر 532510مریم کمال بنت کمال انور، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پری میڈیکل کی طالبہ رول نمبر 560693 عنیزہ علی بنت محمد علی خان، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹائون کے پری انجینئرنگ کے طالبعلم رول نمبر300515 بلال ممتاز ولد طارق ممتاز اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گرین بیلٹ محمودآباد کی ہیومینٹیز کی طالبہ رول نمبر 445967 ندا فاطمہ بنت محمد لیاقت علی کی انرولمنٹ میٹرک کی جعلی مارکس شیٹ کی بنیاد پرمنسوخ کردی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان امیدواروں کی مارک شیٹس کی تصدیق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے کرائی گئی ہے۔