بلوچستان کے علاقے دشت میں ایف سی کی کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 4 پستول ، 25 کلوبارود، 350 ڈیٹو نیٹر، بیٹریاں بال بیرنگ اور 8 دستی بم شامل ہیں

اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 4 پستول ، 25 کلوبارود، 350 ڈیٹو نیٹر، بیٹریاں بال بیرنگ اور 8 دستی بم شامل ہیں، ترجمان ایف سی : فوٹو : فائل

ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے علاقے دشت میں کارروائی کرتے ہوئے خالی گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دشت کے علاقے کلی زرین آباد میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق مصدقہ اطلاعات پرحساس اداروں اور ایف سی اہلکاروں نے ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خضدار میں حساس اداروں کی کارروائی ، اسلحہ و بارود بر آمد

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 4 پستول ، 25 کلوبارود، 350 ڈیٹو نیٹر، بیٹریاں بال بیرنگ اور 8 دستی بم سمیت دیگر تخریبی مواد بھی شامل ہے۔ کارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Load Next Story