بھارتی انتخابات بی جے پی نے گجرات اورکانگرس نے ہماچل پردیش کامیدان مارلیا

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعلی بن گئے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعلی بن گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:

بھارت کی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی اور ہماچل پردیش میں کانگریس نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔


اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کو ریاست گجرات میں جب کہ کانگرس کو ہما چل پردیش میں واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے، بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعلی بن گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نریندر مود ی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ 2014 کےپارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے۔

Load Next Story