ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب عسکری حکام کی شرکت

تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اور دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اور دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

FAISALABAD:
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں ایوان صدر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ ، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر، وفاقی وزیر قبائلی علاقہ جات و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔




آرمی چیف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات بھی کی جس میں ان کی کامیاب مدت ملازمت کی تکمیل پر صدر مملکت نے مبارکباد دی اورانسداد دہشت گردی، بدامنی کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیاب حکمت عملی پر آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات کو پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، انہوں نے جرأت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کئے، اگلےمورچوں پر ان کی فوجی اہل کاروں کے ساتھ موجودگی قابل تحسین ہے، جنرل راحیل شریف کوعزت اوروقار کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں لیکن آئندہ بھی عوام اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے وہ کام کریں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x53k6xw_army-chief-at-president-house_news
Load Next Story