لاہورمیں خوردنی تیل کے 71 سیمپلزمیں سے 42 مضر صحت قرار
مضرصحت قراردیئے گئے خوردنی تیل میں وٹامن اے شامل نہیں کیا گیا، رپورٹ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی مرحلہ وار چیکنگ جاری ہے: فوٹو: فائل
لاہور:
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لئے گئے خوردنی تیل کے 71 سیمپلز میں سے 42 مضر صحت قرار دے دیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مرحلہ وار چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں خوردنی تیل کے 71 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے جس میں سے 42 مضر صحت قراردے دیئے گئے، مضرصحت قراردیئے گئے خوردنی تیل میں وٹامن اے شامل نہیں کیا گیا۔ جن کمپنیوں کے کوکنگ آئل مضرصحت قراردیئے گئے ہیں ان میں کئی نامورکمپنیاں بھی شامل ہیں۔