تھائی لینڈ کے پرچم کے رنگوں والی نایاب مچھلی ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت
بیٹا فش میں تھائی لینڈ کے پرچم پر موجود نیلا، سرخ اور سفید رنگ عین اسی ترتیب میں موجود ہیں جواسے اہم بناتے ہیں
مچھلی کی بولی 2 ڈالر سے شروع ہوکر 1500 ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی
تھائی لینڈ میں سیامیس فائنٹگ مچھلی کی ایک قسم کے رنگ عین تھائی لینڈ کے قومی پرچم سے مشابہت رکھتے ہیں اور اسی ترتیب میں ہیں ۔ اس کے بعد اس کی بولی لگائی گئی تو یہ 1528 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
یہ مچھلی 17 نومبر 2016 کو تھائی لینڈ کے ایک شہر ناخون پاتھم کے ایک ٹینک میں موجود تھی جس پر نیلی، سرخ اور سفید افقی لائنیں ہیں۔ فیس بک پر آنے کے بعد یہ مچھلی بیٹا فش آکشن گروپ کی نظر میں آئی جو فیس بک پر موجود ہے وہاں لوگوں نے اس کے رنگوں کو غیرمعمولی باریک بینی سے دیکھا گیا اور بولی لگائی گئی جو 1500 ڈالر سے زائد تھی۔ اب تک تھائی لینڈ میں فروخت کی جانے والی یہ سب سے مہنگی بِیٹا مچھلی ہوگی۔
مچھلی کے مالک کا خیال تھا کہ یہ چند سو ڈالر میں فروخت ہوجائے گی کیونکہ 6 نومبر کو اس کی اتبدائی قیمت دو ڈالر لگائی گئی تھی جو اگلے دن 285 ڈالر تک ہوگئی اور بڑھتے بڑھتے اس کی بولی 1500 ڈالر سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ بیٹا فش کئی رنگوں اور شیڈز میں پائی جاتی ہیں لیکن اتفاق سے اس مچھلی کے رنگ تھائی لینڈ کےپرچم جیسے تھے اور عین اسی ترتیب میں تھے۔