لاہور سے بھارتی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی اعجاز سے 12 لاکھ روپے بھارتی کرنسی برآمد ہوئی

بھارتی کرنسی اور ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، کسٹم حکام. فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بھارتی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام نتاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اعجاز حسین نامی شخص کے سامان سے 12 لاکھ بھارتی کرنسی برآمد کر لی۔ علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی اعجاز حسین لاہور سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم نے کرنسی اور مسافر کو قبضہ میں لے کرمزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر اعجاز حسین سے مزید تفتیش جاری ہے کہ وہ اتنی زیادہ بھارتی کرنسی کہاں سے لایا ہے۔
Load Next Story