امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران سکھوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. فوٹو: سوشل میڈیا
ISLAMABAD:
بھارت میں ایک طرف تو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جب کہ دوسری جانب سکھ برادری کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔
بھارتی شہر امرتسر میں ایک طرف تو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جب کہ دوسری جانب سکھ برادری کی جانب سے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لئے مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت سے آزادی اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سکھوں کی خالصتان ریاست کیلئے پاکستان سے سفارتی مدد کی اپیل
اس کے علاوہ سکھ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x54czyw