کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی راکھ دفنا دی گئی

شہر سانتیا گوڈی کیوبا کے قبرستان میں تدفین کی سادہ تقریب، چنداہم شخصیات کی شرکت

فوٹو : اے ایف پی

کیوبا کے انقلابی رہنمافیڈل کاستروکی راکھ گزشتہ روز سانتیا گودے کیوباکے ایک قبرستان میں دفنادی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق چیدہ چیدہ شخصیات نے ان کی آخری رسومات کی ایک سادہ سی تقریب میں شرکت کی۔ کاسترو کے انتقال پرکیوبا میں 9 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کاسترونے قریب نصف صدی تک کیوباکی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھی اور وہ 25 نومبرکو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو چل بسے

ہفتے کے دن ہزاروں لوگوںنے ایک ماتمی تقریب میں شرکت کی جس کی سربراہی کیوباکے صدر راؤل کاسترونے کی۔ انھوںنے اعلان کیاکہ فیڈل کاستروکی خواہش کے مطابق کسی سڑک یایادگارکانام ان کے نام پر نہیں رکھا جائے گا۔
Load Next Story