میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک
ہلاک ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کےبڑے گروہ سے ہے، پولیس
فرار حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن کیاجارہا ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل
لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مقابلے کے نتیجے میں 14 حملہ آور مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کےبڑے گروہ سے ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : میکسیکو میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک
واضح رہے کہ میکسیکودنیا کے خطرناک ترین منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ان مقابلوں کے نتیجے میں اب تک کئی عام شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔