کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی باز کی اسمگلنگ کی کوششش ناکام بنا دی
کسٹم انٹیلی جنس نے اسمگلنگ کی کوششش ناکام بناتے ہوئے نایاب پرندوں سمیت 36 قیمتی باز تحویل میں لے لئے۔ فوٹو: اسٹاک
کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی باز خلیجی ممالک کو اسمگل کرنے کی کوششش ناکام بنادی۔
ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس خالد محمود کے مطابق بلوچستان میں کسٹم کی ٹیم نے جیوانی کے ساحل پر کھڑی ایک اسپیڈ بورٹ پر چھاپہ مارا جس پرموجود ملزمان فرارہوگئے تاہم کشتی سے نایاب پرندوں سمیت 36 قیمتی باز تحویل میں لے لئے گئے۔
کسٹم حکام کے مطابق ایک باز کی قیمت تقریباً 25لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام نے نایاب پرندوں سمیت ملزموں کے پاسپورٹ قبضے میں لے لئے، ان نایاب پرندوں کو قانونی کارروائی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جائے گا۔