ڈاکٹر ارسلان افتخارکے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے زاہد بخاری

ماری ارسلان افتخار سے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ان کے خلاف دیوانی اور فوجداری مقدمات بھی ہوسکتے ہیں, زاہد بخاری

ماری ارسلان افتخار سے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ان کے خلاف دیوانی اور فوجداری مقدمات بھی ہوسکتے ہیں, زاہد بخاری فوٹو: آن لائن/فائل

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ جوجرائم ڈاکٹر ارسلان افتخارنے کئے ان کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے۔


زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈل کمشین کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں قانونی ماہرین سے مشاورت کے لئے لندن جائیں گے جس کے بعد ارسلان افتخار کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پاکستان میں انصاف مل جاتا تو لندن نہ جاتے۔

زاہد بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ دو افراد کا معاملہ ہے لیکن ہماری ارسلان افتخار سے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ان کے خلاف دیوانی اور فوجداری مقدمات بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت جلد قانون کے مطابق ارسلان افتخار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story