فیصل آباد کے سول اسپتال کا دروازہ بند ہونے سے شیر خوار بچہ جاں بحق
انتظامیہ نے لاش لے جانے کے لیے بھی ایمبولینس کو آنے نہ دیا اور والدین اپنے جگر گوشے کی میت ہاتھوں میں اٹھا کر لے گئے
5 ماہ کا بچہ گوجرہ سے لایا گیا تھا فوٹو: ایکسپریس نیوز
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران اسپتال کا راستہ بند کرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔
دنیا میں جنگوں کے دوران بھی اسپتالوں کو بند نہیں کیا جاتا مگر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی دانش مندی کو سلام ہے کہ انتخابات میں سیکیورٹی کے نام پر شہر کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال سول اسپتال کے گیٹ بند کر دئیے گئے۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں چناب کلب چوک اور اسٹیشن چوک سے ہر قسم کی ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا۔ جس کی وجہ سے تیمار دار اپنے بیمار پیاروں کو کندھو ں پر اٹھا کر اسپتال لاتے رہے۔
انتظامیہ کی سنگدلی اور بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گوجرہ سے پانچ ماہ کے بچے کو لانے والی ایمبولینس کو بھی اسپتال جانے کی اجازت نہ دی گئی اور بحالت مجبوری والدین بچہ ہاتھوں میں اٹھا کر اسپتال پہنچے مگر اس وقت تک بہت تاخیر ہو چکی تھی۔ والدین جب اپنا لخت جگر لے کر ڈاکٹروں کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔
انسانیت سوز رویہ صرف یہیں پر ہی ختم نہیں ہوا بلکہ بے حس انتظامیہ نے ورثاء کو اپنے بچے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے واپس لے جانے کی بھی اجازت نہ دی اور والدین اپنے جگر گوشے کی لاش کو ہاتھوں پر اٹھا کر لے گئے.
https://www.dailymotion.com/video/x55zy1p