برلن ٹرک حملے میں ملوث مبینہ ملزم اٹلی میں ہلاک
تمام ضروری حقائق اورجان پڑتال کے بعد وثوق کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ مرنے والا شخص انس عامری ہی تھا، جرمن وزیرداخلہ
تمام ضروری حقائق اورجان پڑتال کے بعد وثوق کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ مرنے والا شخص انس عامری ہی تھا، جرمن وزیرداخلہ : فوٹو : فائل
لاہور:
جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس مارکیٹ پر کئے گئے ٹرک حملے میں ملوث مبینہ ملزم انس عامری کو اٹلی پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر برلن کی مارکیٹ میں ٹرک حملے کے ذریعے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے مبینہ ملزم انس عامری کو اٹلی کی پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: برلن میں تیز رفتار ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا
اٹلی کے وزیرداخلہ مارکو مینتی نے پریس کانفرنس کے دوران مبینہ ملزم کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کے مطابق ملزم انس عامری کو میلان شہر کے علاقے سیسٹو سان جیوانی میں معمول کی گشت کے دوران روکا گیا تاہم ملزم فرار کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تمام ضروری حقائق اور جان پڑتال کے بعد یہ وثوق کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ مرنے والا شخص انس عامری ہی تھا اور اس حوالے سے فوری طور پر جرمن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور جرمن حکام نے بھی تصدیق کردی ہے کہ مرنے والا انس عامری ہی ہے جس کی انگلیوں کے نشانات برلن حملے میں استعمال ہونے والے ٹرک کے اندر سے ملے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: برلن ٹرک حملے کا ذمہ دار تیونس کا شہری
واضح رہے کہ تیونس سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ انس عامری گزشتہ برس جولائی میں جرمنی پہنچاتھا اور اس نے پناہ کی درخواست بھی دی تھی جسے جرمن حکومت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔ اور پیر کے روز جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے ٹرک حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے بعد انس عامر کی تلاش جاری تھی۔