افغانستان میں امن کیلیے پاکستان، چین، روس مذاکرات 27 دسمبر کو ماسکو میں ہوں گے

نوید معراج  ہفتہ 24 دسمبر 2016
ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اسلام آباد: پاکستان، چین اور روس کے مابین سیکریٹری سطح کی سہ فریقی مذاکرات 27 دسمبرکوماسکو میں ہوگی۔ ان مذاکرات کاایجنڈا افغانستان میں امن کی بحالی ہے۔

روس کو افغانستان میں داعش کے پھیلاؤ اور اثرورسوخ سے سخت تشویش ہے۔ روس افغانستان کے حوالے سے مختلف فریقین کوایک میز پرلانے کیلیے سرگرم کردار ادا کرناچاہتا ہے۔

ماسکو میں ہونیوالے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔ روس کی جانب سے افغانستان کیلیے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف اورچین کے خصوصی ایلچی ڈینگ شی جن ول ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔