نریندرمودی کی وزیراعظم نوازشریف کوسالگرہ پرمبارکباد

وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گوہوں، نریندرمودی

نریندرمودی کے وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرنریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔




واضح رہے کہ نریندرمودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اورمودی نے یوم آزادی کے موقع پربلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مداخلت کا کھل کراعتراف کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طورپرپاکستان بھی آئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x56aayu
Load Next Story