فیصل آباد کے صنعتکاروں کا سول نا فرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان

صنعتکاروں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

فیصل آباد کی دس صنعتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ 29 دسمبرکوشیخوپورہ روڈبلاک کرکے احتجاج کا آغازکیا جائے گا۔ فوٹو: آن لائن

لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصل آباد کے صنعتکاروں نے سول نا فرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔


فیصل آباد کی دس صنعتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ 29 دسمبرکوشیخوپورہ روڈبلاک کرکے احتجاج کا آغازکیا جائے گا جبکہ 31 دسمبرکوصنعتی سیکٹرکے ملازمین مرکزی شاہراہوں پردھرنےدینگے۔

صنعتکاروں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کریں گے اورحالات بہترنہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائےگا۔
Load Next Story