لاہور میں پسند کی شادی پر سسر نے بہو کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ فوٹو؛ فائل

رائیونڈ روڈ كے علاقے میں سسر نے پسند كی شادی كرنے پر بہو كو ڈنڈے مار كر موت كے گھاٹ اتاردیا۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رائیونڈ روڈ كے علاقے امین پورہ میں مقامی رہائشی شہزاد كے بیٹے شہباز نے دو ماہ قبل ارم صوبیہ نامی لڑکی سے پسند كی شادی كی تھی تاہم شہباز كے اہل خانہ اس شادی پر خوش نہ تھے، گزشتہ روز شہزاد نے ڈنڈوں كے وار كركے اپنی بہو كو موت كے گھاٹ اتاردیا۔

واقعے كی اطلاع ملنے پر پولیس كی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم كو آلہ قتل سمیت گرفتار كرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے كا مقدمہ مقتولہ كی والدہ كے بیان پر درج كرلیا گیا اور مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story