حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کیلیے تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے خورشید شاہ

ہم نے فرینڈلی اپوزیشن نہیں کی بلکہ ملك كو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے حكومت كو بچایا، قائد حزب اختلاف

ہم نے فرینڈلی نہیں ملك كو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے حكومت كو بچایا، قائد حزب اختلاف . فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے كہا ہے كہ حكومت كے خلاف گرینڈ الائنس بنانے كے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے كریں گے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سے ذاتی كوئی مسئلہ نہیں ہے، انہیں سولو فلائٹ كا كوئی فائدہ نہیں ہوا، لاك ڈاؤن كا نام تبدیل كرتے اور اس حوالے سے تحمل كا مظاہرہ كرتے تو نواز حكومت كو ٹف ٹائم دیا جاسکتا تھا تاہم ایم آر ڈی كی طرح اب بھی اپوزیشن كو متفقہ ایجنڈا تشكیل دینے كی ضرورت ہے، ہم نے كوشش كی كہ تمام سیاسی جماعتوں كو ایك چھتری كے نیچے اكٹھا كریں اور ہمیں اس میں كامیابی بھی ملی۔


خورشید شاہ نے کہا کہ حكومت كا دوغلا كردار ہے، ایك طرف وزیراعظم نے آصف زرداری کو خوش آمدید كہا تو دوسری طرف زرداری كو خوفزدہ كرنے کے لیے ایك حركت كی، ہم نواز شریف كے ان ہتھكنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے كہا كہ نیشنل سیكیورٹی كمیٹی، سی پیك اور پاناما متفقہ بل پورے ملك كا مسئلہ ہے، ہم حكومتی دھمكیوں كو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اس سے ہمیں قوت ملتی ہے، ہم فرینڈلی نہیں ملك كو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے حكومت كو بچایا۔

https://www.dailymotion.com/video/x56f9bi_khursheed-shah_news
Load Next Story