متھن چکرورتی نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

شوبز ڈیسک  بدھ 28 دسمبر 2016
متھن چکرورتی کی بطور رکن پارلیمنٹ ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور وہ صرف تین بار ہی ایوان میں آئے۔ فوٹو: فائل

متھن چکرورتی کی بطور رکن پارلیمنٹ ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور وہ صرف تین بار ہی ایوان میں آئے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکاراور مغربی بنگال سے رکن پارلیمنٹ متھن چکورتری نے صحت کی خرابی کے باعث راجیہ سبھا میں اپنی نششت سے استعفی دیدیا ہے۔

متھن چکرورتی کو جنوری 2014 میں آل انڈیا ترنمول کانگریس نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جس کے بعد وہ اسی برس اپریل میں رکن پارلیمنٹ بن گئے تھے۔ اس سلسلہ میں ترنمول کانگریس پارٹی کے ترجمان دیرک اوبران نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ متھن چکر ورتی نے صحت کی خرابی کے باعث اپنی سیٹ سے استعفی دیدیاہے اور پارٹی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہے۔

واضح رہے کہ متھن چکرورتی کی بطور رکن پارلیمنٹ ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور وہ صرف تین بار ہی ایوان میں آئے جب کہ انھوں نے کسی بھی قسم کی تقریر میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی سوال پوچھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔