اکشے کمار پہلی بار کرن جوہرکی فلم میں جلوہ گرہونے کو تیار
کرن جوہر اور سلمان خان باہمی اشتراک سے فلم بنارہے ہیں جس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے
سلمان خان اورکرن جوہرنے اپنی فلم کے لیے میراانتخاب کیا ہے، اکشے کمار: فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کماراپنی بہترین اور مختلف اداکاری کے باعث ہدایتکاروں اورپروڈیوسرز کی نظروں میں رہتے ہیں اور اب وہ معروف پروڈیوسر کرن جوہر اور دبنگ سلمان خان کی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراظہارکیا کہ وہ اپنے دوستوں کرن جوہراورسلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گرہونے جارہے ہیں۔ اداکارنے لکھا کہ سلمان خان اورکرن جوہر نے اپنی فلم کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے، اداکار اکشے کمار سلمان خان کے ہمراہ تو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم کرن جوہرکے ساتھ وہ کسی بھی فلم میں پہلی بارجلوہ گرہوں گے۔
فلم 2018 میں ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایتکاری انوراگ سنگھ کریں گے جب کہ ہدایتکار کی جانب سے فلم کا نام منظرعام پر تاحال نہیں لایا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' تنازع کا شکار
واضح رہے کہ اداکاراکشے کمارنئی آنے والی فلم "جولی ایل ایل بی ٹو" میں جلوہ گرہوں گے جو کہ 10 فروری کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔