شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس
حكومت نے امن وامان كی بہتری کیلیے نہ صرف ٹھوس اقدامات كیے بلكہ جدید ٹیكنالوجی سے بھی استفادہ كیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ
حكومت نے امن وامان كی بہتری کیلیے نہ صرف ٹھوس اقدامات كیے بلكہ جدید ٹیكنالوجی سے بھی استفادہ كیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ، فوٹو؛ فائل
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی زیر صدارت طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان كی مجموعی صورتحال اور نیشنل ایكشن پلان پر عملدرآمد كے حوالے كیے جانے والے اقدامات كا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے شہبازشریف نے كہا كہ پنجاب حكومت نے امن وامان كی بہتری کے لیے نہ صرف ٹھوس اقدامات كیے بلكہ جدید ٹیكنالوجی سے بھی استفادہ كیا جارہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ عوام كے جان و مال كا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے جرائم پیشہ عناصر كی سركوبی کے لیے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے اور اسٹریٹ كرائمز كی روك تھام کے لیے گشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حكومت نے اسٹریٹ كرائمز كی روك تھام کے لیے ڈولفن فورس تشكیل دی اورپنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں دہشت گردی كے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی فورس كا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے كہا كہ لاہور میں پنجاب سیف سٹی پراجیكٹ شروع ہو چكا ہے جب كہ صوبے كے دیگر 6 بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیكٹ كارواں برس آغاز كردیا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ پنجاب حكومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے کے لیے نیشنل ایكشن پلان كے تحت مؤثر اقدامات كیے، صوبے میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی كے قلع قمع کے لیے ضروری ترامیم كر كے قوانین كو سخت بنایا گیا ہے۔
شہبازشریف نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اور لاؤڈ اسپیكر پر پابندی كے قانون پر سختی سے عملدرآمد كرایا جائے۔ انہوں نے كہا كہ نیشنل ایكشن پلان كے تحت كیے جانے والے اقدامات سے صوبے میں دہشت گردی كے واقعات میں نمایاں كمی ہوئی ہے، دہشت گرد وں اور ان كے سہولت كاروں كا مكمل قلع قمع كرنا ہمارا مشن ہے۔